گوگل ڈوڈل کرونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والوں کے نام

    گوگل ڈوڈل کرونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والوں کے نام

  

کولمبو (این این آئی)سرچ انجن گوگل اپنی ڈوڈل سیریز کے ذریعے کرونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گوگل ڈوڈل کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک سیریز کا سلسلہ شروع کر رہا ہے جس میں ڈاکٹرز سے لے کر فرنٹ لائن پر کام کرنے والی نرسز، سٹاف اور فوڈ سروس ورکرز بھی شامل ہوں گے۔گزشتہ ہفتے گوگل نے دنیا بھر میں کورونا کے خلاف لڑنے والے ہیلتھ ورکرز کو ایک موونگ ایڈ کے ذریعے شکریہ ادا کیا تھا۔گوگل ڈوڈل کی اس سیریز کو دو ہفتوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

گوگل ڈوڈل

مزید :

صفحہ اول -