کرونا کا خطرہ، ملک میں ٹرین سروس رمضان لمبارک تک معطل رکھنے کافیصلہ

کرونا کا خطرہ، ملک میں ٹرین سروس رمضان لمبارک تک معطل رکھنے کافیصلہ

  

اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی کوآرڈینیشن اور آپریشن سینیٹر کے اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے کو بندش کے باعث یومیہ 20 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث 14 اپریل تک ٹرین سروس معطل ہے،وزیر ریلوے شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ اگر لاک ڈاؤن ختم ہوا تو 14 اپریل سے 22 ٹرینیں چلا دیں گے۔

ٹرین سروس

مزید :

صفحہ اول -