فردوس عاشق وزیراعلیٰ سندھ کا بیانیہ سن تو لیں پھر ردعمل دیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

فردوس عاشق وزیراعلیٰ سندھ کا بیانیہ سن تو لیں پھر ردعمل دیں، ڈاکٹر نفیسہ ...

  

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو چاہیے کہ وزیراعلیٰ سندھ کا بیانیہ پہلے سن تو لیں کہ آخر وزیراعلیٰ سندھ کے کہا کیا ہے؟اس کے بعد ردعمل دیں۔ فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے لیڈ لینے کی اپیل کی تھی مگر مشیر اطلاعات اسے قومی یکجہتی کو پارا پارا کرنے کے مترادف قرار دے رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے ہر بار حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کی بات کی ہے اور کہا ہے کہ متحد ہو کر چلنے سے ہی کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ سندھ حکومت کی تجاویز کو سنجیدگی سے لے اور ایک ہی لائحہ عمل کو آگے لے کر چلے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ہمارے وسائل زیادہ نہیں ہیں اس لئے لاک ڈان ہی کرونا وائرس جیسی وباء کو روکنے میں مدد دے گا۔ وفاقی حکومت اجلاس میں سوچ سمجھ کر سنجیدگی سے فیصلے کرکے انسانی زندگیوں کو محفوظ کرے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل کو واضح کرنا چاہیے یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں ہے۔ آنے والے دن اہم ہیں جس کے لئے درست فیصلے کرنا ضروری ہیں۔ ہمارے پاس چین جیسے ممالک کی مثال موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی صوبہ اکیلے اس وباء سے جنگ نہیں جیت سکتا۔ وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر اور متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ

مزید :

علاقائی -