چوہنگ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 3بھائی زخمی

      چوہنگ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 3بھائی زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے 3بھائیوں کو شدید زخمی کر دیا جبکہ چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق چوہنگ کے علاقے برکت کالونی میں موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے کریانہ سٹور میں گھس کر لوٹ مار شروع کردی۔ اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تینوں بھائیوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں عبدالعزیز۔عبدالرحمان اور یوسف شدید زخمی ہوگئے۔واردت کے بعد ڈاکو آرام سے فرار ہوگئے۔پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال داخل کروا دیاگیا جبکہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عبدالباسط کے گھر سے5لاکھ20ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے خرم کے گھر سے 3لاکھ50ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔باٹا پور میں ڈاکوؤں نے فیضان کے گھر سے2لاکھ 45ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان لوئر مال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شبیر کے گھر سے1لاکھ18ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے افضل کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔سول لائن میں ڈاکوؤں نے حسیب سے55ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان.بادامی باغ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عمر کی فیملی سے 35ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،گلشن راوی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حسین کی فیملی سے 15ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔غالب مارکیٹ اور سمن آباد سے گاڑیاں اور گوالمنڈی،جوہر ٹاون اور وحدت کالونی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -