اسلام آباد، فرائض میں غفلت پر 2 ایس ایچ اوز سمیت5 پولیس اہلکار معطل

  اسلام آباد، فرائض میں غفلت پر 2 ایس ایچ اوز سمیت5 پولیس اہلکار معطل

  

اسلام آباد(آئی این پی)ڈی آئی جی آپریشنز نے کرپشن اور فرائض میں غفلت برتنے پر دو ایس ایچ اوز سمیت پانچ پولیس ملازمین کو معطل کر دیا،چار تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل کر دئیے۔معطل ہونے والے افسران و اہلکاروں میں ایس ایچ او کورال سید اشتیاق حسین شاہ،ایس ایچ او تھانہ نیلور سب انسپکٹر محمد حنیف،او ایس آئی آپریشنز ڈویژن سب انسپکٹر محمد آصف،نائب او ایس آئی،ہیڈ کانسٹیبل محمد یامین اور تھانہ سبزی منڈی میں تعینات کانسٹیبل محمد اسد شامل ہیں،ایس ایس پی سی ٹی ڈی ان تمام معطل ہونے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کر کے ایک ہفتے میں رپورٹ دیں گے،مزید برآں ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او انسپکٹر اسجد محمود کو ایس ایچ او کورال،انسپکٹر ستار بیگ کو ایس ایچ او نیلور،انسپکٹر ملک بشیر کو تھانہ شالیمار سے ایس ایچ او تھانہ سہالہ جبکہ سب انسپکٹر سلمان شاہ کو سی آئی اے سے ایس ایچ او تھانہ شالیمار تعینات کردیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کرپشن و بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور احتساب کے عمل کو سختی سے جاری رکھا جائے گا۔

اہلکار معطل

مزید :

علاقائی -