کرونا وائرس سے ہلاکتیں،تابوت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

کرونا وائرس سے ہلاکتیں،تابوت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولنگر (این این آئی) کرونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تدفین کیلئے تابوت تیار کرنیوالے افراد نے ان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے تابوت تیار کرنیوالے لوگوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاریگر اور لکڑی نایاب ہونے کی وجہ سے تابوت تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اس لئے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اگر موجودہ صورتحال کو کنڑول نہ کیا گیا تو میتوں کو دفنانے کیلئے تابوتوں کیساتھ ساتھ کفن بھی مہنگا ہوجائیگا دوسری طرف گورکنوں نے ایسے افراد کی تدفین کیلئے قبروں کی کھدائی کے ریٹ میں بھی اضافہ کردیا ہے۔
تابوت کی قیمتوں میں اضافہ

مزید :

علاقائی -