نئی دہلی،ملاقات کیلئے نوجوان دوست کو سوٹ کیس میں ڈال کر گھر لے آیا

نئی دہلی،ملاقات کیلئے نوجوان دوست کو سوٹ کیس میں ڈال کر گھر لے آیا

  

نئی دہلی(آئی این پی)دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جب کہ لوگوں کو بھی گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہی ہدایت دی جا رہی ہے۔لیکن گھروں میں رہ رہ کر پریشان اور بے چین لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔حال ہی میں بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں نوجوان نے اپنے دوست سے ملنے کے لیے اتنا بے چین تھا کہ اسے گھر لانے کیلئے سوٹ کیس میں ہی ڈال دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلیٹ کی انتظامیہ کی جانب سے نوجوان کے دوست کو اس کے گھر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی جس کے بعد اس نے ایک انوکھی حکمت عملی سوچی۔نوجوان نے اپنے دوست کو ایک بڑے سوٹ کیس میں ڈالا اوراسے آہستہ آہستہ گھسیٹ کر فلیٹ کے اندر لانے لگا تو اس دوران فلیٹ کے کچھ رہائشیوں کو نوجوان کی یہ حرکت مشتبہ لگی اور اور انہوں نے نوجوان کو وہیں روک دیا۔فلیٹ کے دیگر رہائشیوں نے نوجوان سے زبردستی سوٹ کیس کھلوایا تو وہ یہ دیکھ کر حیران ہوگئے کہ اس کے اندر ایک انسان ہے۔بعدازاں رہائشیوں نے فورا پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے دونوں نوجوانوں کے والدین کو پولیس اسٹیشن طلب کیا تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

ملاقات

مزید :

علاقائی -