وفاقی وزیر انسداد منشیات کا اے این ایف ہیڈکوارٹرزکادورہ

  وفاقی وزیر انسداد منشیات کا اے این ایف ہیڈکوارٹرزکادورہ

  

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی پیشہ ورانہ کامیابیوں اورقومی و علاقائی و عالمی سطح پر منشیات کی روک تھام کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے منشیات کے خلاف موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس امر کا اظہار وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کے دورے کے دوران کیا وزارت انسداد منشیات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر کا اے این ایف ہیڈکوارٹرزراولپنڈی کا یہ پہلا دورہ تھا۔ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک نے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی جس میں اے این ایف کی طرف سے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کی جانے والی کاوشیں، موجودہ صورتحال، اے این ایف کی پیشہ ورانہ کامیابیاں، درپیش مسائل اور منشیات، نشہ آور ادویات اورممنوعہ کیمیائی موادکی اسمگلنگ سے متعلق امور شامل تھے۔وفاقی وزیر نے منشیات کے خلاف موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے اے این ایف کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اعظم سواتی

مزید :

علاقائی -