پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 632ٹریفک حادثات رپورٹ
لاہور(کرائم رپورٹر)24گھنٹے کے دوران پنجاب میں 632 روڈ ٹریفک حادثات رپورٹ۔جس میں 446 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔283 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ حادثات میں زیادہ تر تعدادموٹر سائیکل سواروں کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 252 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور23 مسافر367 اور115 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ111ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت137متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد54حادثات میں 58متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ36حادثات میں 35متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔