امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر سابق ملازمہ کا جنسی ہراسانی کا الزام

  امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر سابق ملازمہ کا جنسی ہراسانی کا الزام

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر سیاست دان اور سنہ 2020 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل صدارتی امیدوار جوبائیڈن پران کے دفتر کی ایک سابق ملازمہ نے جنسی ہراسانی کا الزام عاید کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جوبائیڈن کی مبینہ جنسی بدسلوکی کی شکایت واشنگٹن پولیس کے ایک تھانے میں درج کرائی گئی ہے۔ یہ شکایت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف جوبائیڈن پوری شد ومد کے ساتھ اپنی صدارتی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔ شکایت کنندہ تارا ریڈ نے کہا کہ بائیڈن نے سینٹ کی عمارت کی راہداری میں انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔مبینہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ تقریبا 30 تیس سال قبل بائیڈن کے دفتر میں سینیٹ کی ملازم کے طور پر کام کررہی تھی۔

تارا ریڈ نے گذشتہ ماہ جوبائیڈن کے خلاف اپنی پہلی شکایت درج کروائی تھی۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے درخواست دائر کرنے میں اس کی مدد کی۔ خاص طور پر نامور شخصیات سوسن سرینڈن، جان کسیک اور روز میک گوون کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسے جوبائیڈن کی غیراخلاقی حرکت کے خلاف آواز اٹھانے پر اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔یہ واقعہ 30 سال قبل اس وقت پیش آیا تھا جب تارا ریڈ جوبائیڈن کے دفتر میں ملازم تھیں۔

مزید :

علاقائی -