صوبہ پنجاب میں سورج کا پارہ چڑھنے لگا

  صوبہ پنجاب میں سورج کا پارہ چڑھنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولنگر (این این آئی) بہاولنگر سمیت صوبہ بھر میں سورج کا پارہ چڑھنے لگا گزشتہ روز بھی بہاولنگر میں درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا اور آنیوالے دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے موجودہ گرمی کی شدت جس رفتار سے بڑھ رہی ہے اس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے دریاؤں کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی ہے حالیہ شدید برفباری سے دریاؤں میں شدید طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس سے عوام کو محفوظ بنانے کیلئے دریاؤں پر نظر رکھنے کی ہدایت کیساتھ ساتھ دریاکے کناروں پر آباد لوگوں کو انتظامیہ کی ہدایت پر عملدرآمد کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔
بہاولنگر میں گرمی

مزید :

علاقائی -