سوسائٹی سکینڈل کیس، ملزم ندیم کے ریمانڈ میں مزید توسیع

سوسائٹی سکینڈل کیس، ملزم ندیم کے ریمانڈ میں مزید توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ہوم لینڈ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملوث ملزم ندیم احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14روزکی توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج جواد نے الحسن کیس پر سماعت کی،گزشتہ روز ملزم کوکرونا وائرس کے خدشہ کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 27اپریل تک ملتوی کردی،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیا گیاہے۔

،نیب پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ ملزم ندیم پر ہوم لینڈ سوسائٹی کی فائلوں میں خرد برد کرنے کا الزام عائد ہے، ملزم پر ہوم لینڈ سوسائٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے، ملزم نے پلاٹ کی رقم ندیم احمد نامی شخص کو ادا کی جس کے معاملات پیرا گون سے ہیں،

مزید :

علاقائی -