400 سے زائد ہیڈ کانسٹیبل کو جلد ترقی دی جائیگی،ایس ایس پی ایڈمن
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ہدایت پرلاہور پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری 400 سے زائد ہیڈ کانسٹیبل کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر جلد ترقی دی جائے گی۔ ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے پولیس اہلکاروں کو جلد اپنی اے سی آرز مکمل کرنے کی ہدایت انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے امیدوار جلد اپنی اے سی آرز اور دیگر دستاویزات جمع کروائیں۔
ترقی کے زیر التوا کیس جلد نمٹائے جائیں گے۔
ایس ایس پی ایڈمن لاہور نے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبلز اے سی آرز کی تکمیل میں مشکلات سے آگاہ کریں جن کا ازالہ بروقت کیا جائے گا۔ سی سی پی او جلد از جلد ترقیوں کا عمل مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ میرٹ پر ترقی ملنا ہر پولیس اہلکار کا بنیادی حق ہے۔