فلم "زندگی تماشا" کی ریلیز رکوانے کی درخواست پر نوٹس جاری

  فلم "زندگی تماشا" کی ریلیز رکوانے کی درخواست پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے فلم "زندگی تماشا" کی ریلیز رکوانے کی دائردرخواست پر سرمت سلطان کھوسٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6مئی تک جواب طلب کرلیا،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے انجمن ماہریہ نصیریہ اسلام آباد کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیاہے کہ زندگی تماشا میں مذہبی فرقے کو ٹارگٹ کیا گیا ہے،فلم ریلیز ہوئی تو معاشرے میں ہنگامہ برپا ہوگا۔

،عدالت سے استدعاہے کہ فوری فلم "زندگی تماشا "کو روکنے اور اسے تاحیات بین کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -