لاہور ہائیکورٹ کے داخلی راستوں پر ڈس انفیکشن واک تھرو ٹنل نصب

لاہور ہائیکورٹ کے داخلی راستوں پر ڈس انفیکشن واک تھرو ٹنل نصب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)کروانا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ میں ججوں، عدالتی سٹاف، وکلا ء اور سائلین کے لئے مزید حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے عدالت عالیہ کے داخلی دروازوں پر ڈس انفیکشن واک تھرو ٹنل نصب کر دیے گئے،جی پی او گیٹ اور مسجد گیٹ سے آنے والوں کے لئے ڈس انفیکشن ٹنل لگا ئے گئے ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان آج صبح ساڑھے 11بجے لاہور ہائی کورٹ جی پی او گیٹ پر ڈس انفیکشن واک تھرو ٹنل کا افتتاح کریں گے،لاہور ہائی کورٹ میں آنے والا ہر شخص اب ڈس انفیکشن ٹنل سے گزر کرداخل ہو گا،یہ ڈس انفکیشن ٹنل لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی طرف سے لگائے گئے ہیں،عدالت عالیہ میں پہلے ہی حفاظتی انتظامات کے طور پر عدالتوں اور برانچوں میں سینی ٹائزر رکھے گئے ہیں۔ڈس انفیکشن واک تھرو ٹنل کی تنصیب کے بعد جج، وکلا، سائلین اس میں سے گزر کے جایا کریں گے،اس کے علاوہ ہائیکورٹ کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے جائیں گے۔

واک تھرو ٹنل

مزید :

صفحہ آخر -