عدالت عالیہ کا ملازمین کو میڈیکل کلیمز کیلئے تمام دستاویزات لف کرنے کا حکم

  عدالت عالیہ کا ملازمین کو میڈیکل کلیمز کیلئے تمام دستاویزات لف کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کلیم کے ساتھ متعلقہ دستاویزات لف کرنا لازمی قرار دے دیا،ایڈیشنل رجسٹرار بجٹ اینڈ فنانس کی جانب سے جاری مراسلہ صوبے بھر کے سیشن ججوں اور علاقائی بنچوں کے سینئر ایڈیشنل رجسٹرارز کو بھجوایا گیاہے،مراسلہ میں کہا گیاہے کہ سرکاری ہسپتال میں علاج کی سہولت نہ ہونے پر پرائیویٹ ہسپتال کرایا جاسکتا ہے، متعلقہ سرکاری ہسپتال کے میڈیکل افسر کے ریفر کرنے پر پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کرایا جاسکتا ہے۔ متعلقہ ہسپتال کی کاسٹ سٹیٹمنٹ درخواست کے ساتھ لف کی جائے، متعلقہ سیشن جج، آفیسر انچارج درخواست پر تفصیلی اپنی رائے دیں، سیشن جج، آفیسر انچارج درخواست گزار کی مالی حیثیت، صحت یا بیمار فیملی ممبر بارے رائے دیں، یہ اقدامات میڈیکل مالی امداد میں غیر ضروری تاخیر کو ختم کرنے کے لئے کئے گئے ہیں۔
میڈیکل کلیمز

مزید :

صفحہ آخر -