گلی محلوں میں جراثیم کش سپرے، ماسک، گلوز کی قیمت مقرر کرنے کیلئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں ملک بھر کی گلیوں میں جراثیم کش سپرے کروانے اور ماسک اور گلوز کے سرکاری ریٹس مقرر کرنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے،یہ درخواست شہری طارق پرویز بٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے گلیوں اور بازاروں میں جراثیم کش سپرے کیا جانا چاہئے، جراثیم کش سپرے نہ ہونے کی وجہ سے بچے اور بوڑھے اور عام شہریوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، حکومت کی جانب سے شہریوں کو معیاری ماسک اور گلوز بھی فراہم نہیں کئے جا رہے۔
گلی،محلے سپرے