عطائی کا معاون خصوصی برائے صحت ہونا قوم کے ساتھ مذاق،رانا ظفر

  عطائی کا معاون خصوصی برائے صحت ہونا قوم کے ساتھ مذاق،رانا ظفر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ (ن)لائیرز فورم پنجاب کے صدر رانا ظفر اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں وفاق اور صوبوں کی رپورٹ نے سلیکٹڈ حکومت کا پول کھول دیاہے، صوبہ خیبر پختونخواہ میں سب سے کم سہولیات حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں، ایک عطائی کا وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے صحت ہونا قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سپریم کورٹ میں کرونا پر سوموٹو کیس کی سماعت کے بعد حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ اٹارنی جنرل نے وفاق کا یہ موقف دے کر کہ ظفر مرزا کو ملک سے وبا کے دوران صحت سے متعلقہ سامان چین برآمد کرنے کی اجازت حکومت نے دی عمران خان کا حکومت میں رہنے کا جواز ختم کردیتا ہے۔سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق کے پی میں صرف پچپن وینٹی لیٹر ہیں، بی آر ٹی کے بعد تحریک انصاف کی نااہلی کا یہ ایک اور بڑا تمغہ ہے،انہوں نے وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے وزرائے اعلیٰ کے فوری مطالبے کا مطالبہ کیا۔

رانا طفر گفتگو

مزید :

صفحہ آخر -