رشتہ دار کی بازیابی کیلئے درخواستگزار کو ڈی پی او کے پاس پیش ہونے کا حکم

  رشتہ دار کی بازیابی کیلئے درخواستگزار کو ڈی پی او کے پاس پیش ہونے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے زمیندار کی حراست سے مزدوروں کی بازیابی کیلئے دائردرخواست پر درخواست گزار کو رشتہ دار کی بازیابی کے لئے آج 14اپریل کو ڈی پی او منڈی بہاء الدین کے پاس پیش ہونے کا حکم دے دیاہے،مسٹرجسٹس طارق سلیم شیخ نے محمد نذیر کی درخواست پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پر ڈی پی او منڈی بہاء الدین ناصر سیال نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ درخواست گزار کا موقف سن کر داد رسی کر دیں گے، جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ منڈی بہاؤالدین کے زمیندار نے رشتے داروں کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے۔

بازیابی

مزید :

صفحہ آخر -