کرونا خطرہ، عام قیدیوں کو شہری آبادی سے باہر منتقل کرنے کا حکم

کرونا خطرہ، عام قیدیوں کو شہری آبادی سے باہر منتقل کرنے کا حکم

  

بہاولنگر (این این آئی) کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے اندیشے کے باعث حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو آبادیوں سے باہر بند سکولوں کو سب جیل بناکر عام قیدیوں کو ان جیلوں میں منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کی جیلوں میں 34 ہزار سے زائد قیدی رکھنے کی گنجائش ہے مگر اس وقت مختلف جیلوں میں گنجائش سے 11 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں جن میں عام قیدیوں کیساتھ ساتھ انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ قیدی بھی شامل ہیں۔ حکومت نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ایسے محفوظ سکولوں کو سب جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو آبادیوں سے باہر ہوں اور محفوظ بھی ہوں وہاں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے انہیں سب جیل میں تبدیل کردیا جائیگا اسی طرح تمام اضلاع اور تحصیلوں میں قائم بخشی خانوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں تاکہ قیدیوں کو وہاں پر منتقل کیا جاسکے۔

قیدی

مزید :

صفحہ آخر -