سینیٹ کمیٹیوں کے ویڈیو لنک اجلاس کیلئے اقدامات کی ہدایت

  سینیٹ کمیٹیوں کے ویڈیو لنک اجلاس کیلئے اقدامات کی ہدایت

  

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کمیٹیوں کے ویڈیو لنک اجلاس منعقد کرنے کے حوالے سے سینیٹ سیکریٹریٹ کے آئی ٹی کے شعبے کو ٹاسک دے دیا۔گزشتہ روزکو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں کمیٹیوں کے ویڈیولنک اجلاس منعقد کرنے پر غور کیا گیا، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ سیکریٹریٹ کے آئی ٹی شعبے کو ٹاسک دے دیا، چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ کرونا وائرس سے متعلق بنائی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی موثر انداز میں کام کر سکے گی،آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دو دن رپورٹ دے۔اجلاس میں سیکرٹری سینیٹ ڈاکٹر اختر نذیر اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

سینیٹ کمیٹیاں

مزید :

صفحہ آخر -