حکومت کا انسداد پولیو طرز پر گھر گھر کرونا ٹیسٹ کیلئے صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ

حکومت کا انسداد پولیو طرز پر گھر گھر کرونا ٹیسٹ کیلئے صوبوں سے مشاورت کا ...

  

بہاولنگر (این این آئی) حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر پولیو کی طرز پر گھر گھر کرونا ٹیسٹ کرنے کیلئے انتظامات کو یقینی بنانے پر مشاورت شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے عالمی بنک کی جانب سے وسطی ایشیاء کو کرونا کی اگلی منزل قرار دینے کے بعد اپنے شہریوں کو محفوظ بنانے کیلئے پولیو ٹیموں کی طرز پر گھر گھر کرونا ٹیسٹ کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کی جائیگی کرونا ٹیسٹ کٹس کی دستیابی کے بعد گھر گھر کرونا ٹیسٹ کرنے کیلئے اقدامات کی منظوی متوقع ہے۔

گھر گھر ٹیسٹ

مزید :

صفحہ آخر -