کروناکے بڑھتے کیسز، سندھ کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی
کراچی(این این آئی)ایک طرف سندھ میں کرونا کے وار جاری ہیں، تو دوسری جانب سندھ بھر کے ہسپتالوں میں وینٹی کیٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔ کراچی سمیت صوبے بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں صرف 179 وینٹی لیٹر موجود ہیں۔ 179وینٹی لیٹرز میں سے 25 پورٹ ایبل ہیں جبکہ درجنوں وینٹی لیٹرز خراب پڑے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح ہسپتال کراچی میں 43 وینٹی لیٹرز ہیں۔ مزید 20 وینٹی لیٹرز کیلئے سندھ حکومت کو درخواست دی ہے۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے ہسپتالوں میں صرف 27 وینٹی لیٹرز ہیں۔ جامشورو کے ہسپتالوں میں 22، دادو میں 2، ٹھٹھہ 2، ٹنڈو محمد خان 6، سکھر میں 8 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ خیر پور میں 37 وینٹی لیٹرز،لاڑکانہ 5 جبکہ شکار پور میں 12 وینٹی لیٹر ہیں۔شہید بے نظیر آباد میں 8 اور ایک پورٹ ایبل وینٹر لیٹر موجود ہے جبکہ نوشہرو فیروز میں صرف 8 وینٹی لیٹرز ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں تمام وینٹی لیٹرز دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے استعمال میں ہوتے ہیں۔ کرونا وائرس کی وبا نے شدت اختیار کی تو صورتحال پر قابو پانا مشکل ہوسکتا ہے۔
سندھ وینٹی لیٹرز