سندھ میں 50 سال سے کم عمر کے 64فیصدافراد کرونا سے متاثر

سندھ میں 50 سال سے کم عمر کے 64فیصدافراد کرونا سے متاثر

  

کراچی (آئی این پی) ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ نے کہا ہے کہ کرونا سے متاثر ہونیوالے 64 فیصد افراد کی عمر 50 سال سے کم ہے جب کہ ایک سے 9 سال کی عمرکے 68 بچے بھی وائرس متاثر ہوئے ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ کی رپورٹ کے مطابق10 سے 19 سال کی عمرکے 103 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ 20 سے 29 سال کی عمر کے 269 نوجوان کرونا وائرس کا شکار ہیں جب کہ 30سے 39 سال کے 267 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ کی رپورٹ کے مطابق 40سے 49 سال کے 191 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور 50 سے 59 سال کے 164 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 60 سے 69 کے 135 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں اور 70 سال سے زائد عمرکے 129 افراد کروناسے متاثرہوئے۔رپورٹ کے مطابق اب تک 926 مرد اور 400 خواتین کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ

مزید :

صفحہ آخر -