لاہور،سکندریہ کالونی سمن آباد میں تعینات 6پولیس اہلکار کرونا کا شکار

  لاہور،سکندریہ کالونی سمن آباد میں تعینات 6پولیس اہلکار کرونا کا شکار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) کرونا کیخلاف لڑنیوالی فرنٹ لائن فورس بھی وائرس کا شکار ہونے لگی، سمن آباد کے علاقے سکندریہ کالونی میں تعینات پولیس اہلکار میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، کرونا کے شکار پولیس اہلکاروں کی تعداد چھ ہو گئی ہے،پانچ مزیدپولیس اہلکاروں میں علامات ظاہر ہونے پر مشتبہ قرار دے دیا۔متاثرہ پولیس اہلکاروں میں 6تصدیق شدہ مریض ہیں جو میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں حکام کا کہنا ہے کہ ناکوں پر تعینات فورس کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، لیکن پھر بھی فرنٹ لائن پر ہونے کی وجہ سے اہلکار وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق، متاثرہ اہلکاروں کو قرنطینہ سنٹرز میں منتقل کردیا گیا ہے، فورس میں کروناوائرس کا مزید پھیلاو روکنے کے لیے ایس او پی پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔

پولیس اہلکار

مزید :

صفحہ آخر -