عوام کو دھمکائیں نہیں وزیر اعلیٰ سندھ اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کریں،مراد سعید

عوام کو دھمکائیں نہیں وزیر اعلیٰ سندھ اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کریں،مراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس سے ہماری تشویش کو مزید تقویت ملی ہے، وزیراعلیٰ سندھ شدید ذہنی دباؤ کا شکار اور کرونا کیخلاف کسی بھی معنی خیز حکمت عملی کی تیاری سے قاصر ہیں،مراد علی شاہ کی پوری توجہ آٹا چینی کمیشن رپورٹ اور اسکے اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کرنے پر مرکوز ہے،عوام کو دھمکانے اور خوف و ہراس پیدا کرنے کی بجائے وزیراعلیٰ سندھ اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کریں۔ پیر کو ایک بیان میں مراد سعید نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ شدید ذہنی دباؤ کا شکار اور کرونا کیخلاف کسی بھی معنی خیز حکمت عملی کی تیاری سے قاصر ہیں، قوم وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ٹھوس حکمت عملی کے اعلان کی منتظر ہے مگر مراد علی شاہ سپاسنامے پڑھنے تک خود کو محدود رکھے ہوئے ہیں، مراد علی شاہ کی پوری توجہ آٹا-چینی کمیشن رپورٹ اور اسکے اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کرنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ چاہتے ہیں کہ سیاسی بیانات داغ کر قوم کی توجہ سندھ حکومت کی بے عملی سے ہٹا دی جائے، ظاہر ہے کہ مراد علی شاہ کی یہ خواہش پوری کی تو سندھ ہی نہیں پورا ملک اسکا خمیازہ بھگتے گا، عوام کو دھمکانے اور خوف و ہراس پیدا کرنے کی بجائے وزیراعلیٰ سندھ اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کریں، وزیراعلیٰ سندھ زرداری صاحب کی کرپشن کی بجائے عوام کی جانوں کا تحفظ اپنا بنیادی ہدف بنائیں، کرونا کے سے نمٹنے کیلئے کوئی نئی طریقہ ایجاد کرنے کی بجائے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے وفاقی حکومت کی حکمت عملی سے استفادہ کرکے حالات کی بہتری میں حصہ ڈالنا ممکن ہے۔
مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -