نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو ٹیکس مراعات دینے کیلئے قانون سازی کا عمل شروع

نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو ٹیکس مراعات دینے کیلئے قانون سازی کا عمل شروع

  

لاہور(این این آئی)حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو ٹیکس مراعات دینے کے لیے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو مراعات کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگی جا رہی ہیں اور اسٹیک ہولڈرز اپنی طرف سے بھی تجاویز بھجوا رہے ہیں،تجاویز پر غور خوض کے بعد قانون بنایا جائے گا۔ترجمان کا بتانا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے 30 ارب روپے کا پیکج مختص کیا گیا ہے۔

قانون سازی

مزید :

صفحہ آخر -