سندھ کے 12اضلاع میں کرونا اسکریننگ کا عمل شروع

    سندھ کے 12اضلاع میں کرونا اسکریننگ کا عمل شروع

  

کراچی(این این آئی)محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 12 اضلاع میں کرونا اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق کرونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس عمل کے دوران تقریبا 1950 افراد کی اسکریننگ کی تیاری کرلی گئی ہے۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہوکا کہنا ہے کہ اسکریننگ کے اس عمل کے دوران حیدرآباد کے 241، ٹنڈو الہیار 248، عمرکوٹ کے 128 افراد کی اسکریننگ ہوگی۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ نوابشاہ کے 307، جامشوروکے 66، ٹنڈومحمد خان 105، دادو222، مٹیاری 44، نوشہروفیروزکے 231 افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ 242، بدین 105، عمر کوٹ کے 128 افرادکی بھی اسکریننگ کی جائے گی۔

کرونا اسکریننگ

مزید :

صفحہ آخر -