پی ٹی آئی ملائیشیا کے رہنما کا کرونا فنڈ میں 10ہزار ڈالر دینے کا اعلان

  پی ٹی آئی ملائیشیا کے رہنما کا کرونا فنڈ میں 10ہزار ڈالر دینے کا اعلان

  

کوالا لمپور (محمد فاروق ڈوگرسے) پاکستان تحریک انصاف ملائیشیا کے سینئر رہنما شہزاد خان نے پرائم منسٹر کرونا ویلفیئر فنڈ میں دس ہزار امر یکی ڈالر کی امداد دینے کا علان کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کے جب بھی ہماری قوم پر اس طرح کا ٹائم آیا اوورسیز پاکستانی ہمیشہ اپنی قوم کی مدد کیلئے آگے آئے اور میں اپنے قائد عمران خان کے فلسفے پر چلتے ہوے اپنی قوم کیلئے جو بھی کر سکا کرو نگا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما محمد ندیم،منور اقبال،ندیم بھٹی اور سید ریاض احمد نے ان کے جذبے کو سراہا۔

شہزاد خان

مزید :

صفحہ آخر -