پنجاب، 8ایڈیشنل آئی جی اور 2 ڈی آئی جی کے تقرر و تبادلے

پنجاب، 8ایڈیشنل آئی جی اور 2 ڈی آئی جی کے تقرر و تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر،خبرنگار)پنجاب پولیس میں متعدد اعلیٰ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، 8ایڈیشنل آئی جیز اور 2 ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے،اس حوالے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سردار علی خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،طارق مسعود یاسین ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر تعینات،شاہد حنیف کا ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سی سی پی او پنجاب تقرر،غلام رسول زاہدایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب تعینات،علی عامر ملک کا ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ سی سی پی او آفس تقرر،فاروق مظہر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب تعینات،فیاض احمد دیوکا ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب تقرر،ایڈیشنل آئی جی احسان طفیل کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور خدمات جاری رکھیں گے،وقاص نزیر ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او آفس پنجاب تعینات،ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا،شاہد جاوید کو آر پی او شیخوپورہ جبکہ زبیر دریشک کو آر پی او بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔
تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -