وفاق کی بھجوائی گئی 20 ہزار کٹس کسی کام کی نہیں، مرتضی وہاب

وفاق کی بھجوائی گئی 20 ہزار کٹس کسی کام کی نہیں، مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو بھیجی گئی کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس خراب اور نامکمل نکلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں مرتضی وہاب نے دستاویز اور کٹس کی تعداد ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کو فراہم کردہ کرونا ٹیسٹنگ کٹس کلینیکل ایگزامینیشن کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ سندھ کو20 ہزار ٹیسٹ کٹس بغیر وی ٹی ایم کے موصول ہوئیں۔ مرتضی وہاب نے کہاکہ وفاقی حکومت کی بھیجی گئیں 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کسی کام کی نہیں ہیں۔شرم کا مقام ہے کہ وفاقی وزراء کے قول اور فعل میں کتنا تضاد ہے۔
مرتضی وہاب

مزید :

صفحہ آخر -