پی ایم ڈی سی توہین عدالت کیس، وزارت صحت سے جواب طلب

    پی ایم ڈی سی توہین عدالت کیس، وزارت صحت سے جواب طلب

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ایم ڈی سی توہین عدالت کیس میں رجسٹرار کے بیان پر وزارت صحت سے جواب طلب کرلیا۔ پیر کو دور ان سماعت عدالت نے استفسار کیاکہ کیا حکومت اب بھی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ساتھ تعاون نہیں کررہی؟۔ رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے بتایاکہ ہمیں سرکاری گاڑیاں نہیں دی جارہیں، ہمارے گھروں پر بھی قبضہ ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار کے بیان پر وزارت صحت سے جواب طلب کرلیا کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔

وزارت صحت

مزید :

صفحہ آخر -