وزیراعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کوویساکھی تہوار کی مبارکباد

        وزیراعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کوویساکھی تہوار کی مبارکباد

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سکھ برادری کو خالصہ جنم دن ویساکھی کے تہوار کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رواں برس کرونا وباء کے باعث ویساکھی کا تہوار سادگی سے منایا جا رہا ہے۔کرونا وباء سے وطن عزیز سمیت پوری دنیا بدل چکی ہے لہٰذا کورونا کے پیش نظر ویساکھی پر حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں ہمیشہ غیر معمولی اقدامات کرنا پڑتے ہیں اور آج ہمارے نزدیک عوام کی زندگیو ں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ ایک دوسرے سے فاصلے رکھ کر ویساکھی کا تہوار منائیں۔

مبارکباد

مزید :

صفحہ آخر -