کوٹ لکھپت جیل، قیدیوں کے داخلے کیلئے ڈس انفیکٹ مشین نصب

کوٹ لکھپت جیل، قیدیوں کے داخلے کیلئے ڈس انفیکٹ مشین نصب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کوٹ لکھپت جیل میں آنے والوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے مشین نصب کردی گئی، قیدیوں کے لیے بھی جیل کے اندر مشین لگادی گئی،دیگر جیلوں میں بھی نصب کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے کروناپھیلاو روکنے کے لئے احسن اقدام اٹھالیا، کوٹ لکھپت جیل کے مرکزی دروازیپر ڈس انفیکٹ مشین نصب کروادی گئی ہے،سپرٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل چوہدری اعجاز اصغر کا کہناتھا کہ جیل کے اندربھی ڈس انفیکٹ مشین نصب کیاجائیگا،ڈی آئی جیل خانہ جات لاہورریجن ملک مبشر احمد خا ن کا کہنا ہے کہ اب کوٹ لکھپت جیل آنے والے تمام ملازمین اور عام شہری ڈس انفیکٹ ہوکراندرجائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ ڈس انفیکٹ مشین سیکوروناوائرس کوروکنے میں مددملے گی جبکہ اگلے چند روز میں جیل کے اندربھی نصب ہوجائے گی جس سے تمام قیدی روزانہ مستفید ہونگے کیونکہ اب نئے ملزمان بھی کوٹ لکھپت منتقل کیے جارہے ہیں۔
قیدی،مشینیں

مزید :

صفحہ آخر -