ایڈوانس رقوم کی واپسی کیلئے عمرہ زائرین نے ایجنٹوں پر چڑھائی کر دی
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ٹریول اور عمرہ ٹریڈ تباہی کے دہانے پر،سعودی عمرہ کمپنیوں کی طرف سے عمرہ ویزہ،ہوٹلزووچر،ٹرانسپورٹ رقوم کی واپسی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی عمرہ ایجنٹ اور عمرہ زائرین باہم دست وگریبان۔ائیر لائنز کے ریفنڈ نہ کرنے سے بحران مزید بڑھ گیا۔عمرہ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے عمرہ ویزے لگنے کے باوجود روانہ نہ ہونیوالے لاکھوں پاکستانی رقوم کی واپسی کیلئے عمرہ ایجنٹوں پر چڑھائی کر رہے ہیں۔دفاتر بند ہونے کی وجہ سے عمرہ زائرین گھروں میں پہنچ گئے عمرہ ایجنٹوں کو اپنے پلے سے رقم دینے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔دوسری طرف عمرہ ایجنٹوں کے دفاتر بند ہیں دفاتر مالکان کرایہ مانگ رہے ہیں۔عمرہ کی نئی پالیسی کے مطابق عمرہ ویزہ،ہوٹلز،ٹرانسپورٹ کے پیسے آن لائن سعودی کمپنیوں کو منتقل ہونے کے بعد ویزہ نکلتاہے ٹکٹ ایڈوانس بنتا ہے ساری تفصیل عمرہ زائرین سننے کیلئے تیار نہیں،لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی مجبوریاں بتا کر فوری رقم کا مطالبہ کررہے ہیں۔ہر آنے والے دن میں تصادم کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
روانگی