ہوپ کا وفد آج ایڈیشنل سیکرٹری احمد حنیف اورکزئی سے ملاقات کریگا

  ہوپ کا وفد آج ایڈیشنل سیکرٹری احمد حنیف اورکزئی سے ملاقات کریگا

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیکرٹری احمد حنیف اورکزئی سے ہوپ کے چئیرمین حاجی شاہدرفیق کی قیادت میں وفد آج پہلی ملاقات کرے گا۔پرائیویٹ حج سکیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لیں گے۔مرکزی چیئرمین ہوپ شاہد رفیق ایڈیشنل سیکرٹری کو وزارت مذہبی امور میں ذمہ داری ملنے پر خوش آمدید کہیں گے۔پرائیویٹ حج سکیم آغاز سے اب تک کی کارکردگی تفصیلات بھی ایڈیشنل سیکرٹری کے سامنے رکھی جائیں گی۔حج 2020ء کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔

ہوپ وفد

مزید :

صفحہ آخر -