سعودی عرب سے پاکستانی زائرین کو لے کر جہاز آج واپس پہنچے گا

      سعودی عرب سے پاکستانی زائرین کو لے کر جہاز آج واپس پہنچے گا

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حرمین شریفین میں موجود عمرہ زائرین کو پاکستان واپس لانے کیلئے سعودی ایوی ایشن گاگا نے اجازت دے دی۔سعودی ائیر لائنز کا خصوصی جہاز رات گئے پاکستان پہنچ گیا۔دوسرا جہاز آج آئے گا۔سعودی وزارت الحج نے عمرہ کمپنیوں کو ہدایت کی کہ زائرین کو مختص ہوٹلوں میں اکٹھا کریں کرفیو کی وجہ سے مخصوص گاڑیاں زائرین کو ائیر پورٹ لے کرجائیں گی۔پاکستان میں موجود ٹریول ایجنٹ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے حاجیوں کیلئے فوری کوشش کریں بعد میں فلائٹ ملنا مشکل ہوجائے گا۔30اپریل تک جن کے ویزے ختم ہورہے ہیں ان کی واپسی کیلئے سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے خصوصی ڈیسک قائم کردیا۔آن لائن ڈیٹا جمع کرانے کی سہولت بھی دے دی ڈیٹا مکمل ہوتے ہی واپسی کے انتظامات ہوں گے۔

واپسی

مزید :

صفحہ آخر -