بار بار کہہ چکے اسوقت قومی اتحاد، ریاست پر اعتبار کی ضرورت ہے: اسلام آباد ہائی کورٹ

بار بار کہہ چکے اسوقت قومی اتحاد، ریاست پر اعتبار کی ضرورت ہے: اسلام آباد ...

  

اسلام آباد (آن لائن) ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئے ہیں کہ یہ عدالت بار بار کہہ چکی اس وقت قومی اتحاد اور ریاست پر اعتبار کرنے کی ضرورت ہے حکومت ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ٹائیگر فورس کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست پر یونین کونسل کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی۔بلدیاتی نمائندوں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریلیف آپریشن ٹائیگر فورس کی بجائے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے کیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی معاملات میں عدالت کو نہ گھسیٹا جائے،وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کو وفاقی حکومت کی طرف بھیج دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے پاس میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا فورم موجود ہے وہاں رجوع کریں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کرونا سے نمٹنے کے لئے اقدامات کر رہی ہیں۔عدالت نے مختصر فیصلہ دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

ریاست پر اعتبار

مزید :

صفحہ آخر -