ڈیرن سیمی کی بھی وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ میں امداد دینے کی اپیل

ڈیرن سیمی کی بھی وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ میں امداد دینے کی اپیل

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جتوانے والے اور پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے عالمی دنیا سے وزیر اعظم عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈ میں امداد دینے کی اپیل کر دی۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں سے کرونا ریلیف فنڈ میں پیسے جمع کرانے کی درخواست کی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی کوچنگ کرنیوالے ڈیر ن سیمی کا کہنا تھا پاکستانی وزیراعظم عمران خان آگے بڑھ کر کردار ادا کر رہے ہیں۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپیل کی کہ وزیراعظم عمران خان کی مدد کریں اور کرونا ریلیف فنڈز میں امداد دیں۔اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کی تھی۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس سے نبردآزما ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ مشکل حالات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور ان لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں جنہیں سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔کیون پیٹرسن نے اپیل کی کہ میں ان تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں جو دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہیں کہ وہ پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے عطیات جمع کرائیں۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین پاکستانیوں کے لیے ہمدردانہ جذبات رکھنے پر کیوین پیٹرسن کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

ڈیرن سیمی اپیل

مزید :

صفحہ آخر -