قائمہ کمیٹی داخلہ کا موبائل فون صارفین کا ڈیٹا چوری کا نوٹس، رپورٹ طلب

  قائمہ کمیٹی داخلہ کا موبائل فون صارفین کا ڈیٹا چوری کا نوٹس، رپورٹ طلب

  

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین رحمن ملک نے پاکستانی موبائل فون صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ مبینہ طور پر بلیک ویب سائٹ پر چوری شدہ ڈیٹا 115 ملین پاکستانیوں کا ہے، انہوں نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو چوری شدہ ڈیٹا رپورٹ کی صداقت معلوم کرنے کی ہدایت دی۔سینیٹر رحمان ملک نے سیکرٹری داخلہ کو ایف آئی اے، پی ٹی اے اور نادرا سے تحقیقات کرا کر کمیٹی کو رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم جاری کیا۔ صارفین کے مبینہ طور پر ڈیٹا چوری میں ملوث افراد کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

موبائل ڈیٹا

مزید :

صفحہ آخر -