کرونا کیخلاف جنگ میں عوام اپنی ذمہ داری پوری کریں: چودھری سرور

کرونا کیخلاف جنگ میں عوام اپنی ذمہ داری پوری کریں: چودھری سرور

  

لاہور(آئی این پی) گور نرپنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ کرونا کیخلاف جنگ میں عوام اپنی ذمہ داری پوری کر یں اور گھروں میں رہیں کیونکہ ہر گزرتے دن کیساتھ کرونا کی وباء میں بدقسمتی سے اضافہ ہو رہا ہے۔کسی ایک شخص کی بھی کوتاہی کرونا کی وباء کے پھیلنے کی وجہ بن سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈاکٹرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 22کروڑ پاکستانیوں کو کرونا سے بچانے کیلئے جوبھی سخت سے سخت ا قدامات کر نے پڑے انکو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کرونا بحران کی وجہ سے پوری دنیا کی طر ح پاکستان میں بھی معاشی سمیت دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں اس لیے وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برداری سے قر ضوں پر ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔بعدازاں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے ڈاکٹر ہمایوں اور ویمن چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسڑی کی ڈاکٹر شہلا اکرم نے گور نر پنجاب چودھری محمدسرور کو ڈاکٹرز کیلئے2ہزار کٹس عطیہ کیں جبکہ بز نس کیمونٹی سے تعلق رکھنے والی حرا نیاز نے کرونا سے بچاؤ کیلئے3ہزار ماسک دیئے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -