الیکشن کمیشن، 18اور19 گریڈکے افسران کی ترقیاں، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گریڈ19اور گریڈ18کے افسران کے پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جینڈر افیئر ہارون خان، ریجنل الیکشن کمشنر کوہاٹ عبدالقیوم شنواری، ڈائریکٹر الیکشن کمیشن محمد فرید آفریدی اور ڈائریکٹر پولٹیکل فنانس محمد شاہد آفریدی کو گریڈ20میں ترقی دیدی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے 110افسران کو اگلے گریڈمیں ترقی دی گئی ہے ان نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخواہ میں تعینات گریڈ19کے ڈائریکٹر جینڈر افیئرز محمد ہارون خان کو گریڈ20میں ترقی دی گئی ہے اس طرح گریڈ19کے افیسر عبدالقیوم شنواری، محمد فرید آفریدی اور شاہد اقبال کو بھی گریڈ19سے گریڈ20میں ترقی دی گئی ہے اس طرح ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب عامر جاوید ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قلات محمد شریف ڈپٹی ڈائریکٹر ایس آئی ایم ایس سعید احمد خان، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی عزیز بہادر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھری لاہور عامر اشفاق قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ وسیم احمد کو گریڈ18سے گریڈ19مین ترقی دیدی گئی ہے۔
ترقیاں