انور مجید کی ضمانت کی درخواست پر نیب کو دوبارہ نوٹس

انور مجید کی ضمانت کی درخواست پر نیب کو دوبارہ نوٹس

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت کے در ان نیب کو دوبارہ نوٹس کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے نیب سے انور مجید کی میڈیکل رپورٹس سمیت تحریری جواب طلب کر لیا،خواجہ انور مجید منی لانڈرنگ ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں، کیس کی سماعت دس دنوں تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

نیب نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -