لاک ڈاؤ ن کی خلاف ورزی پر گرفتار مزدور طبقہ کو فوری رہا کرنے کا حکم

  لاک ڈاؤ ن کی خلاف ورزی پر گرفتار مزدور طبقہ کو فوری رہا کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار تمام غریب افراد کو رہا کرنے اور بیرون ملک 40 ہزار پاکستانی مزدوروں کو واپس لانیکی تیاری کے احکامات جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے تمام غریب افراد کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن دیہاڑی دار اور ٹھیلے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں فوری رہا کیا جائے۔وزیراعظم نے بیرون ملک40ہزارپاکستانی مزدوروں کو واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم بھی دے دیاہے۔ وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں کہ بیرون ممالک سے مزدور پاکستانیوں کی واپسی کی تیاری شروع کی جائے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بیرون ملک40ہزارپاکستانی مزدوروں کی آئندہ ہفتے واپسی کا اقدام اٹھایاجائے اور جو پاکستانی مزدور وطن پہنچیں تو واپسی پر انہیں قرنطینہ میں رکھاجائے۔
لاک ڈاؤن،گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -