نجی سکولوں کی فیس میں 20فیصد معافی کیخلاف درخواست مسترد

نجی سکولوں کی فیس میں 20فیصد معافی کیخلاف درخواست مسترد

  

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی سکولز کی فیسوں میں کمی کا کیس واپس پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشز ریگولیٹری اتھارٹی کو بھجواتے ہوئے 2 ماہ کی سکول فیس میں رعایت کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ گزشتہ روزاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے دوران سکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کے حالات کا تقاضہ ہے کہ نجی سکولز ازخود فیسوں میں کمی کا اعلان کرتے، اگر فیس کٹوتی پر نظرثانی کی تو یہ کم ہو کر 15 فیصد یا بڑھ کر 50 فیصد ہو گی۔ معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر نجی سکولوں کو 2 ماہ منافع نہ بھی ہوا تو اس میں کیا حرج ہے؟ غیر معمولی حالات ہیں، کیا آپ نے عدالت آنے سے پہلے حکومت سے رجوع کیا؟۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی سکولز کی فیسوں میں کمی کا کیس واپس پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کو بھجواتے ہوئے 2 ماہ کی سکول فیس میں رعایت کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

سکول فیس

مزید :

صفحہ آخر -