وزیر صحت تیمور جھگڑا کی وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات

وزیر صحت تیمور جھگڑا کی وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا سے پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا میں کورونا وباء سے پیدا شدہ صورت حال اور صوبے کے معیشت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تیمور سلیم جھگڑا کا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ یہ وزیرِ اعظم عمران خان کا خاصا ہے کہ وہ ہمیشہ ہماری لیے وقت نکالتے ہیں اور بات سنتے ہیں۔ انہوں نے ملاقات میں وزیراعظم کو کورونا وائرس کے حوالے سے خیبر پختونخوا کی صورت حال سے آگاہ کیا ہے اور اس وباء سے ملکی خصوصاً خیبر پختونخوا کے معیشت کو درپیش آسکنے والے چیلنجز پر ایک رپورٹ بھی پیش کی۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں صوبے میں کورونا تدارک کے لیے اب تک کے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متنبہ کیا کہ کورونا وباء مزید پھیلنے کی صورت میں ہمارے نظام اور صلاحیت کے لیے ایک چیلنج ہو گا جس کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کورونا کے تدارک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے دوران غریب اور دیہاڑی دار طبقے کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -