سٹی کورٹ میں جراثیم کش اسپرے کروایا گیا

سٹی کورٹ میں جراثیم کش اسپرے کروایا گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈی ایم سی ساتھ کے تعاون سے سٹی کورٹ میں کورونا وارس سے بچاؤ کیلئے مکمل طور پر جراثیم کش اسپرے کروایا گیا اس موقع پر کراچی بار کیجنرل سیکریٹری جی ایم کورائی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم وکلا کی فلاح کیلے کام کررہے ہیں جراثیم کش اسپرے سے بیماریوں سے کچھ تو چھٹکارہ ملے گا وکیلوں کو۔ انشاللہ جلد ہی سٹی کورٹ کے تمام داخلی راستوں پر سینیٹازر واک تھرو گیٹ لگا دیے جاینگے اس موقع ڈی ایم سی جنوبی کے فیومیگیشن ادارے کے فوکل پرسن رضوان کھاوڑ، KBA کے ناب صدر عبدالقدیر مہر ایڈووکیٹ، آصف احمدایڈووکیٹ، باقر مہدی ایڈووکیٹ، حناکرن، اللہ نواز دل ایڈووکیٹ اور ترجمان کراچی بار انور میمن ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ وکلا کی بڑی تعداد نے بار کے اس اقدام کو سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -