تیمرگرہ کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق
جندول(نمائندہ پاکستان) جندول ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔محکمہ صحت کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر نیاز محمد کے ٹیسٹ کاریزلٹ الشفاء لیبارٹری اسلام آباد سے موصول ہوا ہے جس میں ڈاکٹر میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کو قرنطینہ کیا جا چکا ہے اور ان کے ساتھ وارڈ میں کام کرنے والے سٹاف ممبران اور ان سے متعلقہ قریبی رشتہ داران کو بھی آئسولیٹ کیا جا چکا ہے۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق تمام مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کرایا جائے گا اور مذخورہ افراد پندرہ تک تک کیلئے قرنطینہ ہونگے مذکورہ کیس مثبت آنے کے بعد ضلع دیر پائین میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 21تک پہنچ گئی ہیں۔ضلعی آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر نذیر خان کے مطابق کورونا کو شکست دینا احتیاط کے بغیر ممکن نہیں انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ اگر بازاروں دکانات اور دفاتر میں صرف دو ہفتوں کیلئے نکلنا چھوڑ دے تو وائرس پر قابوں پائے جانے سمیت بیماری کا مکمل خاتمہ ہو گا انہوں نے کہا کہ اگر عوامی حلقے تعاون نہیں کرینگے تو وائرس کے زیادہ پھیلنے کے خدشات ہیں جس کے بعد پھر حکومت کو مکمل کرفیو ں لگانا پڑے گا جس سے علاقہ میں غربت اور معاشی مسائل زیادہ ہونگے۔