تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کیساتھ ناانصافی کیخلاف احتجاجی کیمپ

تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کیساتھ ناانصافی کیخلاف احتجاجی کیمپ

  

کرک (بیورورپورٹ) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اور سابق ڈسٹرکٹ کونسلر رفیع خٹک نے بانڈہ داؤد شاہ تحصیل کے ساتھ ہونے والے ظلم و ناانصافی کیخلاف اکیلے احتجاجی تحریک شروع کر دی، پریس کلب کرک کے سامنے احتجاجی کیمپ،اگلا پڑاؤ ایم این ا ے کی رہائش گاہ کے سامنے ڈالا جا ئیگا،پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے رفیع خٹک نے میڈیا کو بتایا ہے کہ تیل و گیس کی پیداواری تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں عوامی محرومیاں ناقابل بر داشت ہو چکی ہیں ان کا کہناتھا کہ بانڈہ داؤد شاہ کے ساتھ ہر میدان میں سوتیلی ماں جیسا سلوک رواں رکھا جا رہا ہے اور کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں ہمارے تیل و گیس کے خزانوں کے بدلے عوامی فلاح و بہبود کیلئے برائے نام فنڈ ز دیتے ہیں اگر کچھ رقم مل بھی جاتی ہے تو یہاں کرک میں سیاست دان اسے اپنے اپنے علاقوں میں خرچ کرنے کیلئے سرگرم ہو کر مختلف طریقوں سے بانڈہ داؤد شاہ کے عوام کو اس سے محروم کر دیتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ ایم این اے شاہد خٹک نے ابھی تک مرکز اور ایم پی اے نے صوبے سے بانڈہ داؤد شاہ کے نام پر کتنا رقم لانے میں کامیابی حاصل کی اور اس سے کون کون سے منصوبے مکمل ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ بانڈہ داؤد شاہ میں سکولوں، سڑکوں، پانی، بجلی اور گیس کے سنگین مسائل سے عوام عاجز ہو کر بغاوت پر مجبور ہو رہے ہیں اور کہا کہ پچاس فیصد رائلٹی بانڈہ داؤد شاہ کا تسلیم شدہ ہے، پچھلے دنوں ایم این اے اور ایم پی ایز کے مابین رائلٹی رقم کی تقسیم ہوئی اور بانڈہ داؤد شاہ کو ماموں بنا کر فنڈ اپنے اپنے علاقوں میں منتقل کی گئی ا ن کا مزید کہنا تھا کہ بانڈہ داؤد شاہ کے عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کا ذمہ دار حکومت اور منتخب عوامی نمائندگان ہیں جنہوں نے باری باری آکر ہمیں محرومیوں کی آگ میں دھکیلا اور خود آگے نکل گئے انہوں نے کہا کہ میں یک تنہا لڑ کر بانڈہ داؤد شاہ کے عوام کی محرومیاں اجاگر کرونگا اور کہا کہ ایم این اے شاہد خٹک بانڈہ داؤد شاہ کے مسائل کا ذمہ دار ہے اور کہا کہ اگلے مرحلے میں ایم این اے شاہد خٹک کے گھر کے سامنے احتجاج کرونگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -