سرائے نورنگ،کورونا وائرس سے 2مریض صحت یاب

سرائے نورنگ،کورونا وائرس سے 2مریض صحت یاب

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)محکمہ صحت لکی مروت نے کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعددو مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شفیق، ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبد الحسیب خان،ڈی ایچ اوڈاکٹررحیم خٹک اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لکی مروت حلیم الرحمان خٹک سمیت صحت عملے نے میانوالی کے نصیر اللہ اور لورالائی محمد خان سے تعلق رکھنے والے کرونا وائرس کے دو مریض کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا دونوں مریضوں کو گلدستے دیکر روانہ کر دیا گیا یاد رہے کہ یہ مریض دس دنوں تک ہسپتال میں مقیم رہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -